اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے موجودہ آئینی بحران پر اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔