ایم کیو ایم پاکستان کا بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Published On 19 February,2023 07:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اتحادی حکومت کی درخواست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

بہادرآباد میں نسرین جلیل کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا، رابطہ کمیٹی نے دو روزہ اجلاس میں اراکین کی مختلف آراء اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کر کے ایم کیو ایم پاکستان سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔