لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، پہلے سے مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔
مہنگائ کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، پہلے سے انتہائ مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پرمستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے، https://t.co/LlGJhVdZvn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 2, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔