سکول کی دیوار گرنے سے 8 سالہ طالبعلم جاں بحق

Published On 02 March,2023 02:27 pm

دادو: (دنیا نیوز) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں میں سکول کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق طالبعلم کی شناخت قمرالدین سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، بچے کی لاش تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث سکول کی عمارت زبوں حالی کا شکار تھی، دیوار کی خستہ حالی کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔