اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامی مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے وزیر اعظم نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف عناصر ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں، پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 2, 2023