اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سائفر، امریکی سازش دفن، اب عمران کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ باہر بیٹھے بھگوڑے ایجنٹوں کے ذریعے سازش کروا رہا ہے، پاکستان دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سال پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیوں ہوئی، معیشت کی تباہی، تقسیم، شہداء کے خلاف مہم اس کے غلیظ ذہن کے ثبوت ہیں۔