اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابق حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، ماضی میں بھی مسلم لیگ ( ن ) ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوئی اور اب بھی ہم ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ فی الحال اتحادی حکومت مختلف محاذوں پر لڑ رہی ہے اور حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ روس کے ساتھ کم قیمت پر تیل کے معاہدے کو مارچ کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔