اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 64 ارب روپے مالیت کے 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 6 ارب 48 کروڑ لاگت سے اسلام آباد میں نیشنل پولیس ہسپتال کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
— Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) March 2, 2023
اجلاس میں 37 ارب کے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ہائی وے منصوبہ، 91 کروڑ روپے مالیت کے سی پیک سپورٹ پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی، اس کے ساتھ 1 ارب 17 کروڑ کے ڈھڈیال بائی پاس ڈسٹرکٹ چکوال کی تعمیر منظور کی گئی۔
لاہور میں 1 ارب 37 کروڑ سے ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن جبکہ 7 ارب سے زائد مالیت کا یونیورسٹیوں کیلئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام منظور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو 6 ماہ سے ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی، احسن اقبال
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پنجاب میں سستی رہائشی سکیم کیلئے بھی 3 ارب روپے کی تکنیکی امداد منظور کی گئی۔