اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں سپیشل جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی۔
پیشرفت رپورٹ سربمہر لفافے میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ملکی اور غیرملکی گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جلد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) دوبارہ کینیا اور لندن کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہر 15 دن بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
یاد رہے کہ کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔