اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی لسٹ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ 5 رکنی لارجر بینچ میں شامل ایک جج کی عدم دستیابی کے سبب کیس ڈی لسٹ کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کل سوا گیارہ بجے سماعت کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی دوبارہ کینیا اور لندن کا دورہ کریگی
اس سلسلہ میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے تھے۔
واضح رہے معروف صحافی ارشد شریف کو گزشتہ سال 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کینیا سے ارشد شریف کے قتل کے شواہد جمع کیے تھے جو بعد ازاں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے۔