لاہور: (دنیا نیوز) عدلیہ کی کردار کشی پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کے فیصلے ذاتی عناد اور تعصب سے مبرا ہوتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار ججز کی کردار کشی برداشت نہیں کرے گی، مصطفیٰ نقوی اور مرتضیٰ نقوی ایڈووکیٹ شفاف کردار کے پروفیشنل وکیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ججز پر تنقید کرنے میں بہت آگے چلی گئی ہے: اعتزاز احسن
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، کردار کشی کرنے والے افراد گھناؤنے اور غلیظ کردار سے باز رہیں ورنہ ہائیکورٹ بار راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی۔