اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کو ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت آج کرنا تھی۔