کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔
کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے کوئٹہ پولیس آج لاہور پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کی نئی حکمت عملی تیار
بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل کردئیے ہیں۔
عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ: پی ٹی آئی کارکن زمان پارک پہنچ گئے
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔