لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے لاہور میں موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی رہائش گاہ جانے والے راستوں پر بھی موجود ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔