لاہور: (دنیا نیوز) عدلیہ بچاؤ تحریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی تمام بارز کے صدوراور وکلا سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل مختلف وفود بھی تشکیل دئیے جائیں گے، تحریک انصاف کے وفود پاکستان بھر کی بار سے ملاقاتیں کریں گے۔
عدلیہ بچاؤ تحریک کے لیے مختلف بارز میں مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان عدلیہ بچاؤ تحریک میں مختلف بارز سے خطاب بھی کریں گے، عدلیہ بچاؤ تحریک میں سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ مخصوص طبقے کی جانب سے کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔