اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی استعفوں کی منظوری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے اس سلسلہ میں تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا، تحریک انصاف نے استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کیلئے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی۔