لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام نشستوں سے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ٹیلیفونک گفتگو کی، گفتگو میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبے بھر کے امیدواروں کے چناؤ کے حوالے سے اپنی سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دی ہیں، مسلم لیگ ن کے حتمی امیدواروں کا چناؤ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی صدارت خود کریں گے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔