مٹھی سے ریت کی طرح معیشت ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

Published On 15 March,2023 11:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مٹھی میں سے ریت کی طرح معیشت ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کیا 75سال گزرنے کے بعد آئین کی بالادستی قائم ہوئی؟، پاکستان جس معاشی اور معاشرتی حالات سے گزر رہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟، آج ہم ایک دو ارب ڈالرز کیلئے آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمارے ساتھ وجود آنے والے ممالک آج کہاں کھڑے ہیں ہم کہاں ہیں؟۔

گورنر سندھ نے کہا ملک میں پڑھا لکھا شخص بے روزگار ہے، بنگلہ دیش 97 بلین ڈالرز کے ساتھ اپنا کاروبار کر رہا ہے، بھارت 600 ارب ڈالرز سے زائد ذخائر کے ساتھ اپنا کاروبار کر رہا ہے، ہم آج بھی ایک یا دو ارب ڈالرز کیلئے محتاج ہیں، آج ہمارے ملک کے سیاسی حالات کو پڑوسی ممالک سمیت دنیا دیکھ رہی ہے، ہم نے اپنی نئی نسل کو کیا دیا؟۔