ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبہ کر دیا

Published On 15 March,2023 11:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مطالبہ کرتا ہوں کراچی میں آبادی کو صحیح گنا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر یوسیز بڑھانے کا فیصلہ پہلے کر لیا جاتا تو شفاف انتخابات ہوتے اور ایم کیوایم بھی انتخابات میں حصہ لیتی، عوام سے ہمدردی کا دعویٰ کرنے والی جماعتوں نے 53 سیٹس کم ہونے پر بھی الیکشن لڑا، ان جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کرمطالبہ کرنا چاہیے کہ ان 53نشستوں پر بھی انتخابات ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی نظام میں تبدیلی، متحدہ قو می موومنٹ کا بڑا مطالبہ منظور

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مزید کہا جب حلقہ بندیاں ہی درست نہیں تھی تو پھر کس طرح انتخابات ہو سکتے ہیں، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر سے ہونا چاہیے، اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم 53 نشستیں واپس لینے میں کامیاب ہوئے، جن کے پاس شہر کا 15 فیصد بھی مینڈیٹ نہیں اس جماعت کا میئر کیسے آ سکتا ہے۔
 

Advertisement