عمران خان کے گھر سے پٹرول بم، اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج

Published On 19 March,2023 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر سے پٹرول بم اور اسلحہ برآمد ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہاش گاہ زمان پارک میں گزشتہ روز کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعہ میں 76 ملزمان گرفتار ہوئے۔

کوئٹہ: احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ تھانہ ریس کورس میں انسپکٹر ذوالفقار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں، متن کے مطابق گھر سے اسلحہ، پٹرول کی بوتلیں، پتھر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔