کراچی : (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع خیرپور میں متحدہ عرب امارات ( یواےای) کی ہلال احمر کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن کی تقسیم اور افطاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن اور افطار کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔
یواےای ہلال احمرکے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے افطار اور راشن تقسیم کے سلسلہ کا آغاز سندھ کے علاقے خیرپور سےکیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹرہلال احمریو اےای نے کہا کہ مختلف مقامات پر افطاری دسترخوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پرتکلف افطار سے مستفید ہو رہے ہیں۔
یواےای ہلال احمرکے ڈائریکٹر کاکہنا تھا کہ امارات کی محبت کارشتہ ہرپل مضبوط ہورہا ہے ، یواےای پاکستانی بھائیوں کےساتھ کندھےسےکندھاجوڑکرکھڑے ہیں ، اماراتی حکومت اپنے مستحق پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان کے مہینے جاری رہےگا۔