سپریم کورٹ بار کی حسان نیازی سمیت وکلاء کی گرفتاریوں کی مذمت

Published On 28 March,2023 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ حسان نیازی، انتظار حسین اور علی اعجاز کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کر دی۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کی گرفتاریاں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف ملک بھر میں درج متعدد ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، بد قسمتی سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنے والے ادارے خود خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کراچی منتقل کر دیا گیا

سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، بیرسٹر حسان نیازی اور دیگر وکلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 

Advertisement