لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ہم رانا ثنا اللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے کل مثبت فیصلہ آ جائے گا، فیصلے کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہو گی، الیکشن مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، ایسی باتیں اس وقت ہوتی ہیں جب کسی کو قتل کرنا ہو، پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔