اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عملاً کر کے دکھا دیا ہے ہر چیز کا اپنا اپنا وقت ہوتا ہے اور اپنے وقت پر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہو جائے تو ہی بہتر ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر ضروری شور مچانا اور کچھ نہ کرنا ماضی کی روایتیں ہیں، ہمیں وہی بات کرنی چاہیے جس پر ہم عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور
مریم اورنگزیب نے مزید کہا یہ پاکستان کا مفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی ہے، جس انداز میں یہ ساری کارروائی ہوئی ہے، یہ اس کام کی نوعیت سے زیادہ خوبصورت تھا، ہمارے سامنے ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوگا۔
آج عملاً کر کےدکھا دیا ہےہر چیز کااپنا اپنا وقت ہوتا ہے اور اپنے وقت پہ اگر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہو جائے تو وہ ہی بہتر ہوتا ہے.غیر ضروری شور مچانا اور کرنا کچھ نہ ماضی کی روایتیں ہیں ہمیں وہی بات کرنی چاہیےجس پر ہم عمل کرنےکاارادہ رکھتےہوں۔#SovereignParliament #حق_صرف_پارلیمان_سے pic.twitter.com/ynkwp2U9Rl
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 29, 2023