سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 29 March,2023 08:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کا اہم اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، اس سلسلہ میں 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدرات کریں گے، سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کریں گے۔

ایجنڈا کے مطابق وزیر دفاع نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل ایوان بالا میں پیش کریں گے، اجلاس میں میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹیٹیوٹ میران شاہ کے قیام کا بل پیش ہو گا۔

Advertisement