اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ اقلیتی ہے، اقلیتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کا حکم
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے اتفاق کیا کہ فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، آئین اور قانون سے انحراف کر کے فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔