لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب بار کونسل کے ممبر چودھری بابر وحید نے دیگر وکلاء کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں صدر سانگلہ ہل بار محمد عمران مشتاق بٹالوی، سیکرٹری سانگلہ ہل بار خضر حیات، سابق صدر سانگلہ ہل بار علی حیدر چٹھہ، نائب صدر سانگلہ ہل بار محمد احمد، نائب صدر لاہور بار میاں شرجیل اور چودھری غلام مرتضیٰ، سابق نائب صدر لاہور بار ندیم ضیاء بٹ بھی شامل تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدیل اصغر ہاشمی، ملک بابر حسین، حمزہ ساجد چودھری، زبیر علی اور میاں زبیر وحید نے بھی ملاقات کی، وکلاء رہنماؤں نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی و خود مختاری اور جمہوریت کے تحفظ و استحکام کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں نامور وکلاء کی زمان پارک میں خصوصی ملاقات
— PTI (@PTIofficial) April 11, 2023
تیسری مرتبہ پنجاب بار کونسل کے ممبر بننے والے چوہدری بابر وحید کی ساتھیوں سمیت زمان پارک آمد اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
صدر سانگلہ ہل بار محمد عمران مشتاق بٹالوی،… pic.twitter.com/gC4z2LaPHe