کراچی : گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی

Published On 12 April,2023 01:11 pm

کراچی:(دنیا نیوز) نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن کی گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن کے سیکٹر 16 بی میں گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی،  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈر فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ،  فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم فی الحال آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے نچلے حصے میں اس وقت بھی آگ لگی ہوئی ہے ، آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ 

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود ہے ۔