کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جا رہا۔
کراچی میں 20 ویں روزے کی سحری گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حسن سکوائر کے قریب کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ہزار گھر دینے کا کہا لیکن انہوں نے نہیں دئیے، تاہم ہم چند لوگوں کو گھر بھی بنا کر دیں گے۔
20 ویں سحری گلشن اقبال کے عوام کے ساتھ ،گورنر ہاؤس کھولنے کا کسی کا وعدہ پورا کیا اب ان کا لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ پورا کروں گا، 50 لاکھ کا وعدہ نہیں لیکن عوام کو گھر بنا کر دوں گا ، pic.twitter.com/oyIIFZAIdg
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 10, 2023
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا لگا کہ قبرستان میں قبر 70 ہزار روپے دے کر ملتی ہے، لوگوں میں جائیں گے تو مسائل کا پتا لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
20 ویں رمضان کی دوسری سحری کے لئے حسین آباد کی فوڈ اسٹریٹ پہنچا،جب سےکچھ افراد نے سحری کے لئے عوام میں جانے پر اعتراض کیا ہے دو سحریاں شروع کردی ہیں، عید کے بعد 50 ہزار نوجوان گورنر ہاﺅس میں آئی ٹی کی جدید ترین ٹریننگ حاصل کریں گے pic.twitter.com/b0EcuwOS0P
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 11, 2023
گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبائی حکومت کے تعاون سے بنے یا وفاقی حکومت کے تعاون سے اس میں تاخیر کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔
مردم شماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس معاملے پر خالد مقبول صدیقی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس میں چیف شماریات بھی شریک ہوں گے۔