کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا فارمولا بتا دیا۔
19 ویں سحری پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو اختیار دے کر ان کے رابطے میں کر دیا جائے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہیں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پکوڑوں میں ہی چمچہ گھمایا ہے، آپ کی میئر شپ پر نہیں۔
19 ویں سحری طارق روڈ پر عوام کے درمیان،آئی جی سندھ کو خود مختار کرنے کی بات کی تھی،آج ایم ڈی واٹر بورڈ کو اختیار دینے کا کہتا ہوں، اس سے شہر میں پانی کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے ، ملک کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زرمبادلہ بھیجنے کی اپیل ہے، pic.twitter.com/AviaVQAZr6
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 9, 2023
اس سے قبل گورنر سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا بھی حل بتا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔
شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بتایا ہے کہ جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔