کراچی : ( دنیا نیوز ) سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج طلب کر لیا گیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔
سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایوان میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے پر بحث ہونے کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید کی تحریق التواء بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بھی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔