کراچی : (دنیانیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم سٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 8 مئی 2023 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں میٹرک کےامتحانات 8مئی کو ہونگے ، صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔
چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ طلبہ کےایڈمیٹ کارڈجلدتمام اسکولزکوجاری کردیےجائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ رواں سال امتحانات آوٹ سورس کروانا ممکن نہیں ہے۔ میٹرک کے امتحانات 8مئی سے 31 مئی تک جاری رہیں گے ۔