اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالتوں میں ملزموں کی عدم پیشی، چالان جمع نہ ہونے، شواہد کی کمی کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے نے تمام تفتیشی افسران کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونز میں کیسوں پر پیش رفت کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز پینل کوڈ 173 کی مکمل یا عبوری رپورٹس بروقت پیش کرنے کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو طلب کرلیا
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام گواہان اور ملزمان کی فہرست مرتب کی جائے، کیسوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک لے جایا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر سرکل عدالتی حکم پر زیر تفتیش اور گواہان کی حاضری یقنیی بنائے، تمام پرانے کیسز کی رپورٹ ڈی جی آفس میں جمع کروائی جائے۔