قومی اسمبلی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کے ہنگامی اجلاس طلب

Published On 13 April,2023 11:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کے ہنگامی اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز سے متعلق بل پر غور کیا جائے گا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت قیصر شیخ کریں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا کریں گے، دونوں ایوانوں کی کمیٹیاں حکومتی بل سےمتعلق اپنی سفارشات دیں گی، حکومت نے انتخابی اخراجات سے متعلق بل 10 اپریل کو ایوان میں پیش کیا تھا۔