اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ماحولیاتی و تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وہ امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد ’بیرونی سازش‘ کا بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے، اب یوٹرن لے کر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد "بیرونی سازش" کے بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے۔ لیکن اب یو ٹرن لیکر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ ڈان نیوز کی خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چار امریکی کانگریس مین سے بات کرکے حمایت کی درخوست کی ہے۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 13, 2023
انہوں نے کہا کہ خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ کے اندر 4 امریکی کانگریس مین سے حمایت کی درخواست کی، انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو داؤ پر لگایا، امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے، لوگوں کو امریکا کے خلاف ورغلایا۔
عمران خان نے موجدہ امریکی انتظامیہ پر من گھڑت الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو دائو پر لگایا۔ امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے اور لوگوں کو امریکہ کے خلاف ورغلایا۔ اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کیلئے اسی امریکی انتظامیہ کا حمایت مانگ رہے۔2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 13, 2023
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کیلئے اسی امریکی انتظامیہ کی حمایت مانگ رہے ہیں، لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کر کے بائیڈن انتظامیہ کو قائل کر رہے ہیں کہ عمران خان اور تحریک انصاف امریکا مخالف نہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انتخابات پر امریکا سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔