اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) میں شامل جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم سپریم کورٹ میں زیر سماعت امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور اس کے علاوہ آئندہ کی سیاسی و معاشی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی جائے گی۔