سکھر اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 18 April,2023 08:28 am

سکھر، کوہاٹ: (دنیا نیوز) سکھر اور کوہاٹ میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سکھر میں قومی شاہراہ پر 2 مسافر کوچز میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

سکھر میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی اور پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر کوچ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا۔

دوسری جانب کوہاٹ میں کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔