صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل دوبارہ غور کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

Published On 30 April,2023 11:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔

صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔
 

Advertisement