لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں مانتے۔
لندن میں حسن نواز کے دفتر سے روانگی کے دوران سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے صحافیوں سے مخاطب ہو کر پوچھا کہ آج کی تازہ خبر کیا ہے؟
صحافیوں نے نواز شریف کو بتایا کہ ایک دن الیکشن کیلئے سپریم کورٹ نے کل پھر سماعت رکھی ہے، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں مانتے۔
نواز شریف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آج ملاقات ہو گی، صحافیوں نے پھر سوال کیا دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئرز پر بیٹھے ہیں، جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔
’ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں‘ ’شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی‘ نواز شریف کی حسن نواز کے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو#DunyaNews #DunyaUpdates #PMLN #NawazSharif pic.twitter.com/vLkfHBUE1d
— Dunya News (@DunyaNews) May 4, 2023