اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی داخلے اور انخلا کو روکنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کے زیر صدارت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں آئی سی ٹی کی کارکردگی اور تنظیم نو کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو کو نہیں: نواز شریف
رانا ثنااللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کو جلد مکمل کیا جائے، ملک میں غیر قانونی داخلے اور انخلا کو روکنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حصول میں فنگر پرنٹ کی فراہمی کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے اسلحہ کی تربیت اور سرٹیفکیشن کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکنے کا تحریری حکم جاری
انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈیلروں کو صرف قانونی طور پر درآمد شدہ اسلحہ کی فروخت کا پابند کیا جائے۔