لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوانے پر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الزام تراشی پر عمران خان کی اہلیہ نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
واضح رہے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی کرنے پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے مریم نواز کو بھجوایا گیا ہے، نوٹس میں مریم نواز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں۔