جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

Published On 05 May,2023 10:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت وکیل کی عدم دستیابی کے باعث آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ اور توڑ پھوڑ کیس  کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس پر سماعت کی، سٹیٹ کونسل ،ڈی ایس پی لیگل، آئی جی آفس کے نمائندے سید طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت نے موقف پیش کیا کہ رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی، سٹیٹ کونسل نے کہا کیس اگلے ہفتے رکھ لیں درخواست گزارکے وکیل بھی آجائیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج فریقین سے توہین عدالت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے تھے، سیشن جج، آئی جی پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی تھی۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔