ن لیگ میں اختلافات، امیر مقام کو صوبائی صدارت سے ہٹانے کی قرارداد منظور

Published On 06 May,2023 11:08 am

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے نظریاتی ورکرز کے زیر اہتمام کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

پشاور میں منعقدہ کنونشن میں سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق صوبائی ظفر اقبال جھگڑا سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں نے شرکت کی۔

کنونشن میں انجینئر امیر مقام کو پارٹی کی صوبائی صدارات سے ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

اس دوران سردار مہتاب نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سیاسی ڈھانچہ تباہ و برباد ہوچکا ہے، سیاسی ڈھانچے کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، آج ہماری عدلیہ، پارلیمان اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی تقسیم ہے، (ن) لیگ میں عام ورکر کی جگہ انویسٹرز نے لے لی ہے۔ 

Advertisement