کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا ہے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے اس شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا، غیر ملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اداروں کی تذلیل سے دشمن کو فائدہ پہنچانے والے عناصر کی مذمت کی جائے: محسن نقوی
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیان
— PPP (@MediaCellPPP) May 7, 2023
ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، صدر زرداری
اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے، صدر زرداری
بس بہت… pic.twitter.com/p8UZgskSCM