اسلام آباد: (دنیا نیوز) توہین پارلیمنٹ کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل میں قید و جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا، مجوزہ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق رانا قاسم نون نے تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ بل کی پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ
رانا قاسم نون کل پرائیویٹ ممبر کے طور پر بل ایوان میں پیش کریں گے، مجوزہ بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لئے توہین پارلیمنٹ کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔
24 رکنی پارلیمانی کنٹیمپٹ کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
کنٹیمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر سپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی، سپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔
توہین پارلیمنٹ کا مسودہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ میں رائج قوانین کی روشنی تیار کیا گیا ہے، توہین پارلیمنٹ بل میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔