اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز 2 کیسز میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملے اور اداروں کے خلاف بیان پر مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دی جاتی ہے۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری قانونی ہے تاہم رجسٹرار ہائیکورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے رجسٹرار کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ 16 مئی تک ملتوی کردی۔