سوڈان میں قیام امن کی سعودی کوشش، پاکستان کا خیرمقدم

Published On 10 May,2023 07:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سوڈان میں قیام امن کی سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم اور بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان جدہ میں ہونے والی بات چیت ایک قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہونے والی اس بات چیت کے نتیجے میں تنازع سے متاثرہ افراد کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تیار ہے، سوڈان کی صورت حال پر مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سیاسی حل کے لیے پاکستان اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Advertisement