اسلام آباد: (دنیا نیوز) القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کیس میں نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو بھی طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما کو نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا، نوٹس کے مطابق شہزاد اکبر کو 22 مئی کو دن ساڑھے گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو کیس سے متعلقہ تمام دستاویزات بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔