’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی

Published On 17 May,2023 10:51 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) سپریم کورٹ سے وضاحت کے بعد ’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ بھی پہنچ گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کے نقشِ قدم پر چلنے لگے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو ، جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرۂ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے گونجنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس نے عمران خان کو  گڈ ٹو سی یو  کہنے کے عمل کی وضاحت کر دی

گزشتہ روز چیف جسٹس نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ میری بات کو غلط انداز سے پیش کیا تھا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں اور اپنی عدالت میں پیش ہونے تمام افراد سے اسی طرح مخاطب ہوتا ہوں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تو چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے انہیں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا، جس پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
 

Advertisement