بلاول زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو کی ملاقات

Published On 17 May,2023 06:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں، جنوبی کوریا کے تاجروں کے لیے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے پاس آخری موقع ہے دہشتگردی واقعات کی مذمت کرے، بلاول

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اس کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، بلاول بھٹو نے جنوبی کوریا کے ساتھ اعلیٰ سطح روابط سمیت ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement